اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

810,173FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے انڈر 13 تا 19 کے مقابلے شروع

اسلام آباد ـ(سپورٹس رپورٹر)اسلام آباد میں نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں انڈر 13 تا 19 کے مقابلے شروع ہوگئے ہیں۔ایونٹ میں انڈر 13 ، 15 ،17 اور 19 کی کیٹگری میں کوارٹرفائنلز کل کھیلے جائیں گے۔پہلے انڈر 13 میں ابراہیم زیب، مبین خان، عمیر عارف، یشوا، حریرہ خان، آذان علی اور یشوا یوسف نے اگلے راؤنڈ میں کوالیفائی کرلیا ہے۔اسکواش کے انڈر 15 کے مقابلوں میں انس علی، آذان خلیل، سخی اللّٰہ ترین، صبور خان، عبداللّٰہ نواز، محمود محبوب، ورن آصف، یاسین خٹک کامیاب رہے۔انڈر 17 کے مقابلوں میں حذیفہ زاہد، عثمان ندیم، اذلان خاور، محمد عماد، فہد شریف، نعمان خان، خاقان ملک اور محمد حمزہ کامیاب قرار پائے ہیں۔انڈر 19 کے اسکواش مقابلوں میں حمزہ شریف، نور زمان، حذیفہ شاہد، فرحان ہاشمی، خوشحال ریاض، فواد حسین، عشب عرفان، اسداللّٰہ خان کامیاب ہوئے ہیں۔دوسری طرف گرلز سنگلز میں زینب خان ، نمرا عقیل ،نور العین ،فجر حمید ، زہرا عبداللّٰہ، حرا عقیل، مائرہ حسین، سبغا ارشد کامیاب رہیں