کرنسی کنورٹر

اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

806,080FansLike
9,940FollowersFollow
552,100FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

عالمی ایوارڈ ”دی فرینکو جرمن“ایوارڈ اوکاڑہ کے خواجہ سراءنایاب علی کو مل گیا

اوکاڑہ (نیوزڈیسک) اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے خواجہ سراءنایاب علی کو انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر خواجہ سراؤں کے حقوق کیلئے نمایاں خدمات پر عالمی ایوارڈ ”دی فرینکو جرمن 2020“دیا گیا۔ نایاب علی نے یہ ایوارڈ پاکستان کے نام کیا ہے۔خواجہ سراءنایاب علی نے2018ءکے انتخابات میں اوکاڑہ سے قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن بھی لڑا تھا۔ خواجہ سراءنایاب علی اس سے قبل بھی عالمی سطح کے2ایوارڈ جیت کر پاکستان کے نام کرچکے ہیں۔نایاب علی کو یہ ایوارڈ اسلام آباد میں جرمنی اور فرانس کے سفیروں نے دیا۔