اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,096FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

گجرا ت کے دو مر د اور دو خواتین کیساتھ ہوٹل میں حادثہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وفاقی دارلحکومت میں ہوٹل کی عمارت سے خاتون گر کر جاں بحق جبکہ دوسری شدید زخمی ہو گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق یہ افوسناک ترین واقعہ اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پیش آیا ہے جہاں گجرات سے دو مرد اور دو خواتین شام کے وقت ہوٹل میں آئے اور انہوں نے مخصوص کمرہ کی خواہش ظاہر کر کے حاصل کیا ۔پولیس کا کہنا تھا کہ مخصوص کمرہ جو پانچویں منزل پر تھا وہ انہیں دیا گیا تاہم اگلی صبح ایک کے بعد ایک خاتون کمرے کی بالکونی سے نیچے آن گری۔جس کے بعد سیکیورٹی گارڈز نے انہیں نیچے گرا ہوا دیکھا تو ہوٹل سٹاف کو مطلع کیا اور جب وہ جائے وقوع پر پہنچے تو وہاں ایک خاتون وہی دم توڑ چکی تھیں جبکہ دوسری شدید زخمی تھیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کے تھوڑی دیر بعد ہی ان کے مرد ساتھیوں کو ہوٹل چھوڑنے کی کوشش کرنے کے دوران پکڑ لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ جب انہیں رکنے کا کہا گیا تو انہوں نے مزاحمت دکھائی جس پر ایک گارڈ نے انہیں خبردار کیا تاہم انہوں نے دوبارہ فرار ہونے کی کوشش کی جس پر گارڈ نے ایک مرد کے پاوں پر فائر کیا اور پولیس کو آگاہ کیا جس پر پولیس نے وہاں پہنچ کر انہیں گرفتار کرلیا۔