اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,245FansLike
9,936FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

گستاخانہ مواد کی سوشل میڈیا پر تشہیر ،کیس کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (ڈیسک نیوز )اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج راجا جواد عباس حسن نے گستاخانہ مواد کی تشہیر کے کیس کی سماعت کی۔گرفتار چاروں ملزمان کو جیل سے عدالت لایا گیا۔ مدعی مقدمہ حافظ احتشام احمد کے وکیل حافظ ملک مظہر جاوید ایڈووکیٹ اور ایف آئی اے کی جانب سے چودھری محمد شفقات ایڈووکیٹ نے حتمی دلائل پیش کیے۔ملزمان کے وکیل اسد جمال نے پراسیکیوشن کے دلائل کا جواب الجواب پیش کیا جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا جو 5 جنوری 2021ء کو سنائے جانے کا امکان ہے۔ایف آئی اے نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر توہین رسالت، توہین مذہب، انسداد دہشت گردی اور انسداد سائبر کرائم ایکٹ کی دفعات کے تحت 19 مارچ 2017 کو مقدمہ درج کیا تھا۔چار ملزمان پروفیسر انوار احمد، ناصر احمد، عبدالوحید اور رانا نعمان رفاقت گرفتار جبکہ چار ملزمان طیب سردار، راؤ قیصر شہزاد، فراز پرویز اور پرویز اقبال مفرور ہیں۔