اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,255FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

کورونا ویکسین کے لیے سعودی شہریوں کی رجسٹریشن کا آغاز

سعودی عرب (آن لائن )سعوی عرب میں کورونا ویکسین کے لیے شہریوں اور مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کی رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے۔عرب میڈیا کی رپورٹ میں وزارت صحت کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ منگل (آج) سے تمام سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی ویکسین کے حصول کے لیے رجسٹریشن شروع کرسکتے ہیں۔کورونا ویکسین کے حصول کے لیے اس وقت رجسٹریشن ’صحتی ایپ‘ کے ذریعے کی جارہی ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی قیادت کی ہدایت پر کورونا ویکسین شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے لیے بالکل مفت ہوگی۔ویکسین شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو تین مراحل میں دی جائے گی۔