اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,841FansLike
9,980FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

اے پی ایس سانحہ میں شہید ہونے والی خولہ کے والد بچوں کو مفت تعلیم دے رہے ہیں

پشاور(آن لائن) 16 دسمبر 2014 کو پشاور میں ہونے والے دہشت گردوں میں شہید ہونے والوں میں ایک خولہ نامی بچی بھی شامل تھی زندگی میں پہلی بار اسکول جانے والی شہید ننھی خولہ کے والد الطاف حسین بیٹی کے مشن کو آگے بڑھانے کی خاطر بچوں کو مفت تعلیم دینے لگے۔دہشت گردوں نے معصوم بچوں پر جو قیامت ڈھائی، اس سے ہر آنکھ کو اشکبار ہے ،اس اندوہناک واقعے میں جہاں 150 کے قریب بچوں، ٹیچرز اور اسکول کے دیگر اسٹاف نے شہادت پائی، وہیں پہلے دن اسکول جانیوالی ننھی خولہ کی اے پی ایس آمد زندگی کا آخری دن ثابت ہوئی ،حملے میں خولہ کو جسم پر تین گولیاں لگیں ،آرمی پبلک اسکول کے بہادر استاد الطاف حسین نے اپنی شہید بچی کے تعلیمی مشن کو جاری رکھنے کے لیے ان بچوں کو مفت تعلیم دینا شروع کر دی ہے جن کے پاس پڑھنے کیلئے پیسے نہیں وہ ہفتے اور اتوار کے روز ان بچوں کو پڑھاتے ہیں جن کے پاس ٹیوشن لینے یا پڑھنے کیلئے فیس کے پیسے نہیں ہوتے ۔انہوں نے یہ کام شہداء کی قربانی کو رائیگاں نہ جانے دینے تحت شروع کیا