اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,484FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

چینی کی بوری 1500 روپے سستی ہوگئی

کراچی (آن لائن) پاکستان میں کرشنگ سیزن کا آغاز ہونے کے بعد چینی کی قیمت میں واضح کمی آنا شروع ہوگئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی بوری 1500 روپے سستی ہوگئی ہے۔ جوڑیا بازار کے ڈیلرز کا کہنا ہے کہ چینی کی بوری 9500 روپے سے کم ہو کرآٹھ ہزار روپے کی ہوگئی ہے۔ خیال رہے کہ چینی کی بوری 100 کلو کی ہوتی ہے اس حساب سے فی کلو چینی کا ہول سیل ریٹ 80 روپے ہوگیا ہے۔ جبکہ پرچون میں چینی 92 روپے کی مل رہی ہے۔