اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

835,813FansLike
9,974FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ریپ کرنیوالے کو سزائے موت ،آرڈیننس جاری ، فردوس عاشق اعوان کا ٹوئٹ

لاہور(ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ خواتین کی حرمت پامال کرنے والوں کے لیے ریپ آرڈیننس جاری کر دیا گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ گجرپورہ کیس میں ریپ آرڈیننس انصاف کی جلد فراہمی میں معاون ثابت ہوگا۔فردوس عاشق نے کہا کہ آرڈیننس کے تحت جنسی درندوں کو سزائے موت ہوسکتی ہے،اس کے علاوہ مجرموں کو عمر قید، جرمانے اور کیمیکل کیسٹریشن جیسی سزائیں دی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے جنسی زیادتی اور معاشرتی ناہمواری جیسے انتہائی اہم سماجی مسائل کے تدارک کیلئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے ریپ آرڈیننس جاری کیا ہے۔
گجرپورہ کیس میں ‘ریپ آرڈیننس’ انصاف کی جلد فراہمی اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے میں معاون ثابت ہوگا! جسکے تحت جنسی درندوں کو سزائے موت، عمر قید، 10سے25 سال قید، جرمانے اور کیمیکل کیسٹریشن جیسی سزائیں دی جائینگی