یوکے (آن لائن )کورونا وائرس کی پھیلی ہوئی وبا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ،چین سے شروع ہونے والی اس وباء کو کوئی اینڈ ابھی تک دکھائی نہیں دے رہا ۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 کروڑ 45 لاکھ 34 ہزار 581 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 16 لاکھ 55 ہزار 230 ہو گئیں۔دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 5 لاکھ 6 ہزار 270 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 7 ہزار 498 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 5 کروڑ 23 لاکھ 73 ہزار 81 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 3 لاکھ 14 ہزار 577 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 73 لاکھ 92 ہزار 618 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے امریکا میں 69 لاکھ 7 ہزار 306 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 28 ہزار 325 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 1 لاکھ 70 ہزار 735 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 44 ہزار 487 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 99 لاکھ 51 ہزار 72 ہو گئی۔اب تک یہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 1 لاکھ 83 ہزار 822 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 70 لاکھ 42 ہزار 695 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 48 ہزار 564 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 27 لاکھ 34 ہزار 454 ہو چکی ہے۔فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 59 ہزار 361 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 24 لاکھ 9 ہزار 62 رپورٹ ہوئے ہیں۔ترکی میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 17 ہزار 121 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 19 لاکھ 28 ہزار 165 ہو چکی ہے۔
تازہ ترین