اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,062FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

یکساں نصاب کی منظوری،عثمان بزدار اور وزیر اعظم کی میٹنگ

لاہور (آن لائن) حکومت پنجاب کی جانب سے پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں کیلئے یکساں نصاب نافذ کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اتنی بڑی کاوش میں شامل ملک بھر کے ماہرینِ تعلیم، سکالرز، ایڈمنسٹریشن اور وفاقی و صوبائی وزراء مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے ایک ناممکن لگنے والے کام کو ممکن کرکے دکھایا۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ ’ پاکستان تحریک انصاف کے "دو نہیں ایک پاکستان” کے منشور کے تحت دو سال کے ہوم ورک کے بعد آج پنجاب کابینہ نے صوبے میں’سنگل نیشنل کریکلم‘ لاگو کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس سے پرائیویٹ اور پبلک سیکٹر کے نصاب میں تضادات ختم ہوں گے اور تمام بچوں کے تدریسی ٹارگٹ ایک جیسے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اگلے سال مارچ سے انشاءاللہ ’سنگل نیشنل کریکلم‘ پرائمری سکولوں میں شروع کروا دیا جائے گا۔