اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

835,943FansLike
9,974FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

سینیٹ الیکشن کا شیڈول مقرر،نیا پنڈورا باکس کھلنے کا امکان

اسلام آباد (آن لائن)کنور دلشاد سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ قانون میں لکھا ہے کہ سینیٹ الیکشن 11فروری سے 11مارچ کے درمیان کرانے ہیں ۔کنور دلشاد نے کہا کہ شو آف ہینڈ کے ذریعے سینیٹ الیکشن کرانے کے فیصلے میں حکومت نے بہت دیر کر دی، شو آف ہینڈ کے ذریعے سینیٹ الیکشن کرانا آرٹیکل 226سے انحراف ہے۔انہوں نے کہا کہ اٹارنی جنرل کی پیش کی گئی منطق سے نیا پنڈورا باکس کھل جائے گا، سپریم کورٹ اس معاملے پر اپنی رائے دے سکتی ہے کہ قانون سازی کرلیں۔کنور دلشاد نے بتایا کہ سینیٹ الیکشن سے متعلق قانون تبدیل کرنے کا اختیار سپریم کورٹ کے پاس نہیں ہےسابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن کا شیڈول مقررہ تاریخ سے پہلے آسکتا ہے، حکومت کےپاس آئینی جواز نہیں کہ وہ سینیٹ الیکشن تبدیل کرانے کیلئے الیکشن کمیشن کو رائے دے۔