کرنسی کنورٹر

اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

806,080FansLike
9,940FollowersFollow
552,100FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ڈھائی سال کی بلند ترین سطح ،پاکستان اسٹاک ترقی کی جانب گامزن ، شہباز گِل

اسلام آباد ( آن لائن )یہ بات وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹرشہباز گِل کہتے ہیں کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج ڈھائی سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔انہوں نے کہا کہ 73 اعشاریہ 07 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، مارکیٹ کی سرمایہ کاری کی مالیت 76 ارب 63 کروڑ 93 لاکھ روپے بڑھی ہے۔اس سے اگلے ٹوئٹ میں شہباز گِل کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس کی وباء کے باعث جہاں سپر پاورز معاشی غیر استحکام کا شکار ہوئیں وہیں پاکستان نے اپنی بہترین حکمتِ عملی اور عمران خان کے وژن کی وجہ سے ناصرف کورونا کو ہرایا بلکہ صنعتوں کے کھولنے سے غریب کو روزگار بھی فراہم ہوا اور نئے کاروبار بھی شروع ہوئے