اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,096FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

وزیر اعظم عمران خان کا خواب چکنا چور

اسلام آباد (آن لائن )نجی ٹی وی ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ چاروں صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان کر دیا گیاہے ، ضمنی لیکشن ہونے تک سینیٹ انتخابات نہیں ہوسکیں گے ،ضمنی انتخاب کے بعد نو منتخب اراکین کے حلف اٹھانے پر ہی سینیٹ الیکشن ہو سکیں گے ، الیکشن کمیشن نے شیڈول پر کام شروع کر دیاہے اور 8 حلقوں میں ضمنی انتخاب فروری کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے ۔وزیراعظم عمران خان کا قبل از وقت سینیٹ الیکشن کا خواب چکنا چور ہوتا دکھائی دے رہاہے ، ضمنی انتخابات ہونے تک ایسا ہونا ممکن نہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے قبل از وقت فروری میں سینیٹ انتخابات کروانے کا فیصلہ کیا تھا جس کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا ۔ قبل از وقت سینیٹ انتخابات پر اپوزیشن کی جانب سے شدید ردعمل بھی دیکھنے میں آ رہاہے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ 12مارچ کو سینیٹ کے 103 کے ایوان میں سے 52 سینیٹرز ریٹائرڈ ہو جائیں گے سینیٹ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے سب سے زیادہ 17 جبکہ پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے 7،7 سینیٹرز ریٹائر ہوں گے۔ بی این پی مینگل اور اے این پی کی نمائندگی ختم ہو جائے گی۔ مسلم لیگ ن کے پنجاب سے 11، اسلام آباد ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے دو ،دو سینٹرز رٹائر ہوں گے۔ ان میں اپوزیشن لیڈر راجا ظفر الحق ، مشاہد اللہ خان، پرویز رشید ، جاوید عباسی، عبدالقیوم ، چوہدری تنویر، پروفیسر ساجد میر ، سلیم ضیاء،نجمہ حمید، کلثوم پروین اور عائشہ رضا فاروق شامل ہیں، پیپلزپارٹی کے کل19 سینیٹرز ہیں جن کا تعلق سندھ سے ہے۔ریٹائر ہونے والوں میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا، شیری رحمان، رحمان ملک، فاروق ایچ نائیک ، سسی پلیجو شامل ہیں۔ حکمران جماعت کے سینیٹرز کی موجودہ تعداد14 ہے جبکہ ریٹائر ہونے والے تمام سینیٹرز کا تعلق خیبر پختوانخوا سے ہے۔ ان میں وزیر اطلاعات شبلی فراز، محسن عزیز اور نعمان وزیر شامل ہیں۔