اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,527FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ سے شاہ محمود قریشی کی ملاقات

دبئی (نیوز ڈیسک)شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین عوامی سطح پر روابط کے فروغ میں یو اے ای میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ وزیر خارجہ نے اپنے ہم منصب کو یو اے ای میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے جلد از جلد ازالے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کرونا وبا کے دوران پاکستان سمیت دنیا بھر میں متحدہ عرب امارات کی طرف سے فراہم کردہ معاونت قابلِ تحسین ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی دبئی میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای )کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ملاقات , دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین، گہرے ،تاریخی، برادرانہ تعلقات ہیں ، یو اے ای نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ۔ وزیر خارجہ نے اپنے اماراتی ہم منصب کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں امن و امان کی مخدوش صورت حال سے آگاہ کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ کے مابین افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے اب تک سامنے آنے والی مثبت پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ،افغان امن عمل سمیت خطے میں امن و استحکام کیلئے اپنی مخلصانہ کاوشیں جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یو اے ای میں مقیم 16 لاکھ کے قریب پاکستانی گزشتہ کئی دہائیوں سے متحدہ عرب امارات کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔دونوں وزرائے خارجہ کے مابین پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تعلقات کے فروغ کیلئے ادارہ جاتی میکنزم بنانے پر اتفاق۔ وزیر خارجہ نے اپنے اماراتی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے خوش دلی سے قبول کیا۔