اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,062FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

اڑھائی سالہ بچی کے اغوا و قتل پر عثمان بزدار نے رپورٹ طلب کرلی

لاہور (آن لائن )شاہدرہ ٹاؤن میں چند روز قبل اڑھائی سالہ بچی کو اغوا کر لیا گیا تھا جس کی بعد اس کی مسخ شدہ لاش گزشتہ روزگھر کے قریب سے ملی تھی، وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے شاہدرہ میں بچی کے قتل پر لواحقین کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کرنےکی یقین دہانی کراتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔لاش ملنے پر بچی کے ورثا اور علاقے کے لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے کئی گھنٹے تک ٹریفک بلاک کیے رکھا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا اور یقین دلایا کہ ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی ریاست کی ذمے داری ہے