اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,568FansLike
9,937FollowersFollow
553,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پاکستان سے ترکی اب ٹرین جائے گی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )یوں تو کئی پاکستان غیر قانونی طور پر یورپ جانے کیے شوقین یھی ہیں اور اپنی قیمتی جانوں کی پرواہ کیے بغیر غیر قانونی(ڈنکی لگا کر)پاکستان سے ایران اور پھریونان میں داخل ہوتے ہیں،اس طرح کئی پاکستانی اب تک راستے میں ہی مشکلات کے باعث اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں،لیکن حال ہی میں ایک ٹرین چلانے کا خواب دیکھا گیا جو کہ اب حقیقت بن چکا ہے،
کیا اس ٹرین پر ہر کوئی جا سکے گا؟جانئے اس تفصیلی نیوزمیں،
پاکستان، ترکی اور ایران نے اسلام آباد سے تہران اور پھر استنبول تک ریل سروس بحال کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ حالیہ معاہدے کے مطابق یہ کارگو ریل سروس اگلے سال سے باقاعدگی سے چلائی جائے گی۔
یاد رہے کہ یہ سروس سنہ 2009 میں شروع کی گئی تھی مگر رواں برس کوئی بھی ٹرین اس روٹ پر نہ چل سکی جس کی وجہ سے ان تین ممالک نے اس کی 2021 میں بحالی پر اتفاق رائے کیا ہے۔ترکی میں پاکستان کے قونصلر جنرل بلال پاشا نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ اس سروس کو آئی ٹی آئی کنٹینر ٹرین کا نام دیا گیا ہے۔قونصلر جنرل بلال پاشا کے مطابق اس منصوبے کی بحالی کا فیصلہ دو ہفتے قبل ایک آن لائن اجلاس کے دوران کیا گیا ہے۔ بلال پاشا کے مطابق تینوں ممالک نے اس ٹرین سروس سے متعلق اپنی اپنی رپورٹس پیش کیں اور اس سروس سے متعلق مسائل اور مشکلات کا ذکر کیا۔ان کے مطابق ترکی کی صدارت میں ہونے والے اس اجلاس میں ٹرین سروس کو تیز رفتار اور باقاعدہ بنانے کے لیے ایک دوسرے کو فنی مدد دینے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ اس اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا کہ مسائل کے باوجود جو سروس اس وقت دستیاب ہے اسے باقاعدگی سے چلایا جائے اور پھر بعد میں اس میں بہتری لا کر اسے مزید تیز تر بنایا جائے۔اس وقت اس ٹرین کو کس طرح کے مسائل کا سامنا ہے اور یہ اپنے اہداف حاصل کرنے میں کس حد تک کامیاب رہی ہے؟ پاکستان اس سروس کو چلانے کے لیے کتنا تیار ہے اور اس کی بحالی کے پیچھے کیا محرکات ہیں؟آیے آپکو ان سوالوں کے جواب جاننے کے لیے پاکستانی حکام، ماہرین اور تاجروں کے نمائندوں سے بات کی ہے لیکن اس تفصیلی بحث سے قبل اس کنٹینر ٹرین سروس کے تاریخی پس منظر پر نظر دوڑانا ضروری ہے۔
۔ جب سنہ 1985 میں اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن (ای سی او) کا قیام عمل میں لایا گیا تو پھر اس ٹرین کا نام بدل کر اس نئے اتحاد کے نام پر رکھ لیا گیا۔جب سنہ 1992 میں مزید ممالک اس اتحاد کا حصہ بنے تو پھر یہ سوچ آئی کہ اب اس ٹرین کو دیگر ممالک تک پہنچایا جائے۔ اس منصوبے کے تحت تمام دس ممالک کو سڑک اور ریل کے ذریعے بھی ملایا جائے گا۔ بلال پاشا کے مطابق اب سی پیک اس میں ایک نیا اضافہ ہے۔قونصلر جنرل کے مطابق ترکی کو زمینی سفر سے متعلق مہارت حاصل ہے، اس وقت ترکی نے چین تک ٹرین سروس بھی شروع کر دی ہے۔حالیہ عرصے میں اس ٹرین سروس کا افتتاح سنہ 2009 میں کیا گیا۔ اس کا نام گولڈ ٹرین سروس رکھا گیا۔ جس کے بعد سے وقتاً فوقتاً یہ ٹرین کسی نہ کسی صورت تین ممالک کے درمیان سنہ 2019 تک فعال رہی۔ سال 2020 میں یہ سروس مکمل طور پر معطل رہی۔اس سروس کا آغاز سنہ 2009 میں پاکستان کے سابق صدر صدر آصف زرداری، ایران کے صدر احمدی نژاد اور ترکی کے صدر عبداللہ گل کے درمیان طے پانے والے ایک معاہدے کے بعد ہوا۔پاکستانی حکام کا خیال تھا کہ اس ریل گاڑی سے وسطی ایشیا اور یورپ تک پاکستان کے لیے راستے کھل جائیں گے، جس سے ان ممالک میں بہتر تجارتی تعلقات استوار ہو سکیں گے۔کارگو ٹرین کے بعد مسافر ریل گاڑی چلانے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا تھا۔ اسلام آباد سے استنبول تک کی مسافت تقریباً ساڑھے چھ ہزار کلومیٹر بنتی ہے۔ترکی میں پاکستان کے قونصلر جنرل بلال پاشا کے مطابق اس ٹرین کا تصور 1960-1970 سے چلا آ رہا ہے اور ماضی میں اسے ’آر سی ڈی ٹرین‘ کہا جاتا تھا،یہ ٹرین جس کی رواں ماہ افتتاحی تقریب میں وہ خود بھی شریک تھے، صرف 12 دن میں ترکی سے تہران پھر ازبکستان اور قازقستان سے ہوتی ہوئی چین پہنچی ہے۔ ان کے مطابق ترکی سے 21 دسمبر کو بھی چین کے لیے دوسری ٹرین 35 کنٹینر لے کر روانہ ہو گئی ہے۔ان کے مطابق ایک کنٹینر کا کرایہ 1500 ڈالر بنتا ہے۔یوں تو روٹ کے مطابق یہ ریل اسلام آباد سے لاہور اور سکھر کے راستے کوئٹہ پہنچتی ہے جہاں سے آگے پاکستان کے سرحدی شہر تفتان سے ہوتی ہوئی ایران کے شہر زاہدان تک کا سفر شروع ہوتا ہے۔یہ دلچسپ بات ہے کہ اس سروس کو شروع کرنے کے باوجود کبھی پاکستان کی ٹرین ملکی حدود سے باہر سفر نہ کر سکی۔ریلوے حکام کے مطابق اسلام آباد سے زاہدان تک ایک طرح کی ریل کی پٹڑی ہے جبکہ زاہدان سے آگے استنبول تک پھر سٹینڈرڈ گیج کی پٹڑی ہے، جس وجہ سے پاکستانی ٹرین اس پٹڑی پر مزید سفر جاری نہیں رکھ سکتی۔ایران اور استنبول کی پٹڑی کا معیار یورپین ہے جبکہ پاکستان کی پٹڑی

Pakistan railway
Getty images

برطانوی راج کے دور کی بنی ہوئی ہے، جس کو بہتر کرنے کی ضرورت ہےاس لیے زاہدان کے مقام پر ایرانی حکام پاکستانی ٹرین سے کنٹینر اپنی ریل گاڑی میں منتقل کر دیتے ہیں، جو پھر وہاں سے استنبول تک جاتی ہے۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کچھ عرصہ قبل وفاقی وزیر برائے ریلوے کی حیثیت سے ایک پریس کانفرنس کی اور اس میں بتایا کہ پاکستان ریلوے کو ترکی، ایران، افغانستان اور روس کے ساتھ ملانے جا رہے ہیں۔ ان کے مطابق ترکی اور ایران نے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔تاہم پاکستانی حکام نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ پاکستانی ریل کو کیسے جدید بنایا جائے اور کوئٹہ سے تفتان تک ریلوے لائن کو کب بہتر کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان کوئٹہ تفتان ریلوے ٹریک سنہ 1920 میں بنایا گیا تھا۔ اس ٹریک کی اپ گریڈیشن میں سٹرکچر کی تبدیلی، 183 ڈپس کی پلوں میں منتقلی، پرانے پلوں کی بحالی اور سگنلز کی فراہمی کا ایک مکمل نظام شامل ہے۔پاکستان ریلوے کی ترجمان قرات العین فاطمہ کے مطابق پاکستان ریلوے حکومتی پالیسی کے عین مطابق اس سروس کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکنہ قدم اٹھائے گا۔کوئٹہ چیمبر آف کامرس سے وابستہ صلاح الدین خلجی نے بی بی سی کو بتایا کہ تاجر برادری اس سروس کی بحالی سے خوش ہے تاہم ان کے مطابق اس کو مؤثر بنانے کے لیے پاکستانی حکومت کو تاجروں کو درپیش مسائل حل کرنے ہوں گے۔ان کا کہنا ہے کہ تفتان والے روٹ پر ’ریت کے طوفان‘ سے یہ ٹرین رک جاتی ہے اور پٹڑی کی صفائی کا کوئی خاطر خواہ انتظام بھی موجود نہیں۔ان کے مطابق کوئٹہ کے تاجر ایران کو پھل اور سبزیاں بھیجتے ہیں مگر ٹرین میں ایئرکنڈیشنر نہ ہونے کی وجہ سے اکثر ایران کینو اور آم لینے سے یہ کہہ کر انکار کر دیتا
Getty Images
ہے کہ اب یہ تازہ نہیں رہے۔
صلاح الدین کے مطابق ان اشیا کو باہر بھیجنے کے لیے کراچی سے جا کر کلیئرنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا پڑتا ہے۔ ان کے مطابق حکومت متعلقہ محکمے کا دفتر کوئٹہ میں بھی کھولے تاکہ تاجر کم وقت میں اشیا کی برآمدات کو یقینی بنا سکیں۔کوئٹہ چیمبر کے جمال الدین اچکزئی کے مطابق اس ٹرین سروس کا سب سے بڑا مسئلہ تو یہی ہے کہ ایران پر عالمی پابندیوں کی وجہ سے کاروباری لین دین میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ اب یا تو ’بارٹر ٹریڈ‘ کا نظام وضع کیا جائے، جس کے تحت مال کے بدلے مال دیا جائے یا پھر ایسے بینکوں کے ذریعے کارروبار کیا جائے جنھیں پابندیوں سے استثنیٰ حاصل ہو۔ان کے مطابق تاجروں کے ایک وفد نے وفاقی وزیر خزانہ حفیظ شیخ کو یہ تجویز دی ہے کہ جس چینی بینک کو ان پابندیوں سے استثنیٰ حاصل ہے اس کی ایک برانچ کوئٹہ اور ایک زائدان میں کھولی جائے تاکہ آن لائن پیمنٹ کا نظام وضع کیا جا سکے۔ان کے مطابق پاکستان ریلوے کے ’کارگو ڈبے‘ مناسب نہیں ہیں جبکہ ریلوے حکام ہفتے میں صرف دو بار انجن دیتے ہیں جس کے ساتھ صرف دس سے 15 بوگیاں ہوتی ہیں جو کاروباری ضروریات کو پورا نہیں کرتیں۔ ان کے مطابق پاکستان کو ایسی ٹرین سروس شروع کرنی ہو گی جس میں کنٹینر کا نظام ایسا ہو کہ پھر سامان بغیر کسی رکاوٹ کے سیدھا آخری منڈی یعنی منزل مقصود تک جا پہنچے۔جمال الدین کے مطابق حکام انھیں یہ یقین دہانی کراتے ہیں کہ سی پیک منصوبے کے تحت تفتان تک ریلوے لائن بہتر کر دی جائے گی تاہم ان کے خیال میں یہ ایک وقت طلب کام ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کچھ عرصے قبل جب ریلوے کے سابق وزیر شیخ رشید بلوچستان آئے تھے تو انھوں نے یہ اعلان بھی کیا تھا کہ چمن سے سپین بولدک تک بھی ریلوے لائن جلد بچھائی جائے گی۔