اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,263FansLike
9,938FollowersFollow
553,600FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا ٹیکس اہداف برقرار رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد (آن لائن )ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال ٹیکس ہدف پر نظر ثانی نہیں کی جائے گی، 30 جون تک 4 ہزار 963 ارب روپے کا ٹیکس ہدف برقرار رہے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کا ٹیکس اہداف برقرار رکھنے پر اتفاق ہو گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کاوصولیوں کاہدف حاصل کر لیاجائے گا، پانچ ماہ میں ایف بی آر نے ٹیکسوں کے مقررہ اہداف حاصل کرلیے ہیں۔رواں سال عوام پر ٹیکسوں کا مزید بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، ٹیکس اہداف کےحصول کیلیےانتظامی،انفورسمنٹ اقدامات کیےجائیں گے۔ایف بی آرکی ٹیکس وصولیاں اہداف سے زیادہ رہی ہیں، جولائی سے نومبر تک ایک ہزار 688 ارب ورپے کا ٹیکس وصول کیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں گراس ریونیو ایک ہزار 773 ارب روپےاکھٹا کیا ہے