اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,302FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پاکستانی سنگر شہزاد رائے کا ٹوئیٹر فین کو منفرد جواب

کراچی(آن لائن)پاکستان سنگر شہزاد رائے کو انٹرنیٹ پر شادی کی پیشکش کرنے والی مداح کو شہزاد رائے نے ایسا منفرد جواب دیا کہ وہ ٹرینڈ بن گیا،پاکستانی گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے اپنی گلوکاری کی وجہ سے تو شہرت رکھتے ہی ہیں وہیں دیگر سماجی مسائل پر بات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔پاکستانی گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے شادی کی پیشکش کرنے والی خاتون کو رضامندی ظاہر کرنے کا عندیہ دے دیا۔شہزاد رائے کے ٹوئٹ پت حیا بخاری نامی خاتون نے شہزاد رائے سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا اور کمنٹ کیا کہ کیا کوئی گلوکار کو ان سے شادی کے لیے راضی کر سکتا ہے؟ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ وہ وعدہ کرتی ہیں کہ وہ ان کے اسکن کیئر مصنوعات کبھی استعمال نہیں کریں گی۔حیا بخاری کے کمنٹ میں شہزاد رائے نے کمنٹ کیا کہ وہ شادی کے لیے گلوکار کو رضامند کرنے کی کوشش کریں گے۔حیا بخاری کی جانب سے شہزاد رائے سے شادی کی خواہش ظاہر کرنے پر کئی افراد نے بھی اس موضوع پر ردعمل دیا۔