اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,062FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

تگڑا اور نیا کورونا وائرس برطانیہ سے فرانس پہنچ گیا

پیرس (آن لائن )چین سے شروع ہونے والی کرونا وائرس نام کی وباء نے جہاں پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں وہیں پر اب ایک نیا وائرس جو اس سے بھی زیادہ خطرناک ہے وہ نئے سرے سے پھیلنا شروع ہو گیا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ وائرس سے اسپتالوں میں مریضوں کا بوجھ بڑھے گا ۔ نومبر میں کیا گیا لاک ڈاون بھی کورونا کیسز میں کمی کا سبب نہیں بن سکا۔برطانیہ سے شروع ہونے والی کورونا وائرس کی نئی قسم فرانس بھی پہنچ گئی۔فرانسیسی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ برطانیہ میں مقیم فرانسیسی شخص جو گزشتہ روز ہی برطانیہ سے واپس آیا تھا، اُس میں نئی قسم کے کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔فرانسیسی ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ کے مطابق برطانیہ سے آئے شخص کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ نیا کورونا وائرس برطانیہ میں 56 فیصد زیادہ تیزی سے پھیلنے لگا ہے۔کورونا وائرس کی نئی قسم بچوں کو آسانی سے ہدف بناسکتی ہے،ماہرین کے مطابق نیا کورونا وائرس پرانے وائرس سے زیادہ خطرناک ہو رہا ہے اور برطانیہ میں یہ وائرس 56 فیصد زیادہ تیز رفتاری سے پھیل رہا ہے۔نئی تحقیق میں ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ نیا کورونا وائرس برطانیہ میں زیادہ اموات کا سبب بن سکتا ہے تاہم یہ ابھی یقین سے نہیں کہا جا سکتا کہ نیا وائرس پرانے وائرس کے مقابلے میں کم یا زیادہ مہلک ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل برطانیہ میں کویڈ 19 کی نئی قسم سامنے آئی تھی