اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,934FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

گینگسٹر تاجی کھوکھر دنیا فانی سے کوچ کر گئے

اسلام آباد(آن لائن )معروف طاقتور شخصیت اور پاکستانی کی سیاسی شخصیات کے سگے رشتہ دار تاجی کھوکھر انتقال کر گئے،تاجی کھوکھر کا پورا نام امتیاز علی کھوکھر تھا جو کہ طویل عرصہ سے بیماری میں مبتلا تھے،ان پر کئی عدالتوں میں کیس بھی چل رہے تھےاور انسداد دہشت گردی ایکٹ کے مطابق انہیں چوتھے شیڈول پر رکھا گیا تھا، چوتھے شیڈول پر رکھے گئے افراد متعلقہ پولیس کو اطلاع دیے بغیر اپنے ضلع کو نہیں چھوڑ سکتے اور انہیں پولیس کو ضمانتی مچلکے جمع کروانا ہوتے ہیں ۔اس کے علاوہ چوتھے شیڈول پر رکھے گئے کسی فرد کے پاس اسلحہ لائسنس نہیں ہونا چاہیے ، اگر اسلحہ لائسنس پہلے سے جاری کیا گیا تھا ، تو اسے منسوخ سمجھا جائے گا۔اسلحہ قریبی پولیس اسٹیشن میں جمع کرایا جائیگا۔ اگر ایسا نہ ہوا تو اسلحہ ضبط کیا جائیگا، اور اس طرح کا اسلحہ رکھنے والوں کو سزا مل سکتی ہے ۔قانون کے مطابق ایسے افراد کو پاسپورٹ بھی جاری نہیں کیا جاسکتا ہے ، اور نہ ہی بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت ہوتی ہے ۔تاجی کھوکھر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ کھوکھر کے چچا اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نوا ز کھوکھر کے چھوٹے بھائی تھے ، تاجی کھوکھر طاقتور شخصیت سمجھتے جاتے تھے ۔ تاہم انہیں چار اکتوبر 2018 سے انسداد دہشتگردی کے چوتھے شیڈول پر رکھا گیا تھا،انکی نمازِ جنازہ انکے آبائی گھر کھوکھرہاوس نزد کرال چوک میں ادا کی گئیانکی نمازِ جنازہ انکے آبائی گھر کھوکھرہاوس نزد کرال چوک میں ادا کی گئی ۔ (بشکریہ نیو نیوز)