اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,263FansLike
9,938FollowersFollow
553,600FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

امریکن صدر جوبائیڈن کشمیریوں کے حق میں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی اس وقت تمام ملکوں میں اپنے اچھے تعلقات بحال رکھنے اور باقی ماندہ تعلقات ٹھیک کرنے کی کوشش میں ہیں ، وہ اس حوالے سے پوری دنیا میں جاری پاکستان کے حوالے سے اپ ڈیٹ رہتے ہیں اور پاکستان کا امیج دنیا میں کس قدر کم یا زیادہ ہوا ہے اپنی پریس کانفرنسس میں بتاتے رہتے ہیں، مسئلہ کشمیر پر بھی انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن فارن پالیسی کے معاملات پر تجربہ رکھتے ہیں ،وہ خطے اور مسئلہ کشمیر سے واقف ہیں ،وزیر خارجہ نے کہاکہ ہم نے حریت رہنما علی گیلانی کو پاکستان کا سب سے بڑا اعزاز دیا،اقوام متحدہ میں آسیہ اندرابی کے حق میں آواز بلند کی ہے،آسیہ اندرابی کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں، بھارت لاک ڈاؤن اورجبر کے باوجود کشمیریوں کے حوصلہ نہیں توڑ سکا، دہلی پر آر ایس ایس اور بی جے پی کی سوچ مسلط ہے،72 سال سے کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کے منتظر ہیں ،بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کی پوری قیادت اس سے نالاں ہے۔انہوں نے کشمیر کے معاملے پر آواز بلند کی تھی،انسانی پہلو پر امریکااوریورپ موثر آواز اٹھاتے ہیں ،امریکا،یورپ کے آواز اٹھانے سے امید کی کرن پیداہوگی۔