اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

835,689FansLike
9,974FollowersFollow
559,400FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کرکٹر محمد رضوان نے ہارنے کی3 اہم غلطیاں بتا دیں

لاہور ( آن لائن)کرائسٹ چرچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست کھانے کے بعد محمد رضوان نے کپتان کی حیثیت سے شکست کی ذمہ داری قبول کر لی، اپنی غلطیوں کو مینشن کیا اور 3 اہم غلطیاں بتادیںقومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمدرضوان نے کہا کہ کپتان کی حیثیت سے شکست کی تمام ذمہ داری قبول کرتا ہوں، مجھے جس طرح وکٹ کیپنگ میں پرفارم کرنا چاہیے تھا ویسا نہیں کرسکا۔ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 20 وکٹیں درکار ہوتی ہیں، یہاں فیلڈنگ کا کردار بہت اہم ہوتا ہے۔ہم نے میچ میں اچھی فیلڈنگ نہیں کی۔بیٹنگ میں بھی ہماری پرفارمنس مستقل نہیں،انہوں نے کہا کہ ہم نے تینوں شعبوں میں اچھا کھیل پیش نہیں کیا، ہمیں تینوں شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے، خاص کر فیلڈنگ کے شعبے میں سب سے زیادہ بہتری کی ضرورت ہے۔اس ٹیسٹ میچ میں باؤلرز نے ہمارے لیے کئی مواقع پیدا کیے،ان کےجارحانہ اندازمیں کمی نہیں ہے مگر کیچز چھوٹنے سے مورال گرا ہے۔آئندہ سیریز میں بہتر کارکردگی کی امید ہے۔