اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,096FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کرونا وائرس ،دوسری لہر 52 افراد کی جان لے چکی

اسلام آباد (آن لائن) چائنہ سے شروع ہونے والی وباء جسے کرونا وائرس کے نام سے جانا جاتا ہے ، پوری دنیا سے ہوتی ہوئی پاکستان میں بھی پہنچی ، اس کی پہلی لہر نے پوری دنیا میں لاکھوں لوگوں کو ہلاک کیا اور پاکستان میں بھی اس وباء نے کافی جانی نقصان پہنچایا مگر حکومت کی پالیسیوں کے باعث اس وباء پر کافی حد تک کنٹرول رہا ، مگر حال ہی میں اس کی دوسری لہر کے دوران مزید 52 مریض انتقال کرگئےہیں ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر جاری ہے جس کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید دو ہزار 118 کیسز سامنے آئے ہیں اور ان کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے ،جس کے بعد اب تک رپورٹ ہونے والے مجموعی کیسز کی تعداد چار لاکھ 92 ہزار 594 ہوگئی ہے۔ایک ہی دن میں پاکستان میں کورونا نے 52 افراد کی جان لے لی ہے جس کے بعد 26 فروری 2020 سے اب تک اس وبا کی وجہ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 10 ہزار 461 تک پہنچ گئی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا۔ پاکستان میں کورونا کی پہلی لہر جون 2020 تک جاری رہی تھی۔این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں 38 ہزار395، خیبر پختونخوا میں 59 ہزار729، سندھ میں 2 لاکھ 19 ہزار452، پنجاب میں ایک لاکھ 41 ہزار393، بلوچستان میں 18 ہزار254، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 383 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 870 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔