اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

835,689FansLike
9,974FollowersFollow
559,400FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

سانحہ مچھ:ملزمان کی شناخت پر20 لاکھ روپے نقد انعام،نام صیغہ راز رکھا جائے گا،حکومت بلوچستان

کوئٹہ (ویب ڈیسک)مچھ میں ہونے والے 10 کان کنوں کے قتل کے بعد لواحقین نے لاشیں سڑک پہ رکھ کر احتجاج جاری رکھا ہوا ہے،پاکستان کی تمام سیاسی پارٹیوں کے قائدین اور کارکنان نے وہاں جا کر اظہار تعزیت کیا اور واقعہ میں ملوث افراد کو جلد کیفر کردار تک پہنچانے کے بھی وعدے کیے ، ہفتے گزرنے کے بعد بھی جب ملزمان گرفتار نہیں ہو سکے تو حکومت بلوچستان نے مچھ واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری میں مدد دینے پر20لاکھ روپے انعام مقرر کردیاہے ، اس حوالے سے کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پولیس کے مطابق تحصیل مچھ ڈسٹرکٹ بولان کے علاقے گشتری میں3 جنوری کو کان کنوں پر نامعلوم دہشتگرد وں نے حملے میں 10بے گناہ کان کن جان بحق ہو گئے تھے جس کا مقدمہ سی ٹی ڈی نصیرآباد میں درج کرلیاگیاہے۔ واقعہ میں ملوث ملزمان کےگرفتاری کیلئے مدد کرنے والوں کیلئے حکومت بلوچستان نے 20لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے،اس بارے مدد کرنے والے یا اطلاع دہندہ کانام بھی صیغہ راز میں رکھاجائیگا۔