اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,385FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

کورونا وائرس کے پاکستان میں وارجاری،مزید40 اموات

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان میں کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی شرخ تشویشناک بتائی جا رہی ہے ، اس وباء کا کوئی اختتام دکھائی نہیں دے رہا ،نہ تو اس کی کوئی باقاعدہ ویکسین ہے نہ ہی کوئی پراپر علاج،پہلے وار میں کئی لوگ مارے گئے اب دوسری لہر میں بھی کئی افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے 40 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 2007 پازیٹوکیس رپورٹ ہو چکے ہیں ، جب سے یہ وباء شروع ہوئی ہے ملک بھر میں اب تک 10 ہزار568 اموات ہوچکی ہیں ۔پورے ملک میں اب تک 70 لاکھ43 ہزار604 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا سے سب سے زیادہ2 لاکھ 24 ہزار4 متاثر ہو چکے ہیں،پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار111 رپورٹ ہوئے،خیبرپختونخوا میں کورونا کے 60 ہزار751 کیسز رپورٹ ہوئے،اسلام آباد میں کورونا کے 38 ہزار970 کیسز رپورٹ ہوئے، آزادکشمیر میں کورونا سے 8 ہزار451 کیسز سامنے آئے۔