اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,438FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

انسداد پولیو مہم کا افتتاح سید فیض الحسن شاہ نے کیا

گجرات /کھاریاں(نمائندہ خصوصی)ضلع گجرات بھر میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتا ح کر دیا گیا ،اس حوالے سے ڈپٹی کمشنرگجرات سیف انور جپہ اور ایم این اے سید فیض الحسن شاہ نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کھاریاں میں دورہ کر کے کم سن بچوں کو قطرے پلا کر مہم کا افتتا ح کیا،ڈپٹی کمشنرسیف انو رجپہ نے ایم این اے سید فیض الحسن کے ہمراہ انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتا یا کہ قو می انسداد پولیو مہم کے11 جنوری سے 14 جنوری تک جاری رہے گی جبکہ 15 اور 16 جنوری کو دو روزہ فالواپ مہم ہوگی، اس دوران 4 لاکھ 42 ہزارسے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے،انسداد پولیو مہم کیلئے ضلع میں 988 سے زائد مو بائل ٹیمیں 122 فکسڈ سنٹرز اور 33 ٹرانزٹ پوائنٹس بنا ئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے پا کستا ن سے ابھی تک پولیو کا خا تمہ ممکن نہیں ہو سکا نئی نسل کو پولیو سے محفوظ رکھنے کے لیے ہر پاکستا نی کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گاتاہم کرونا کی دوسری لہر کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیو ٹیموں کو کرونا ایس او پیز کے حوالے سے خاص طور پر ٹریننگ دی گئی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر خالد عباس بھی اس مو قع پر موجود تھے جبکہ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر لطیف افضل نے بریفنگ دی۔ایم این اے سید فیض الحسن شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا ویژن ہر بچے کو صحت مند مستقبل دینا ہے اس مقصد کیلئے ملک سے پولیو کا خاتمہ ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو پولیوکے خاتمہ کیلئے اجتماعی شعور اور کاوشو ں کی ضرورت ہے تمام والدین اپنے پانچ سال تک عمرکے ہر بچے کو ہر بار پولیو سے بچاؤ کے قطر ے پلائیں تو اس خطر ناک مرض پر قابو پانا ممکن ہے۔