اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,236FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

واٹس ایپ کا ڈیٹا غیر محفوظ ،صارفین کیلئے بری خبر

کیلفورنیا(آن لائن )سماجی رابطوں کی سب سے بہترین ایپ بھی غیر محفوظ ہوگئی ،دنیا بھر میں کروڑوں صارفین کا ڈیٹا غیر محفوظ ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے،واٹس ایپ نے ہمیشہ دعویٰ کیا کہ صارفین کے ڈیٹا کی سیکیورٹی بہت سخت ہے اور یہ محفوظ ترین سمجھی جائے،مگر حالیہ اپ ڈیٹ میں بتایا جا رہا ہے کہ واٹس کے صارفین کیا ڈیٹا بشمول آپ کا نام، کوائف، آئی پی ایڈریس، فون ماڈل، آپریٹنگ سسٹم، بیٹری چارجنگ کی مقدار، سگنل کی شدت، براؤزر کی قسم، موبائل نیٹ ورک، آئی ایس پی، زبان، ٹائم زون اور یہاں تک کہ آئی ایم ای اے بھی فیس بک انتظامیہ کے حوالے کر دی جائے گی،دوسری جانب سال کا آغاز ہوتے ہی بہت سے اسمارٹ فون میں واٹس ایپ نے کام کرنا بند کردیا ہے۔اب بعض افراد بالخصوص حساس اداروں میں کام کرنے والے یا دیگر ماہرین مجبور ہوں گے کہ وہ واٹس ایپ کو ترک کردیں لیکن واضح رہے کہ اکاؤنٹ ڈیلیٹ ہونے کے بہت عرصے بعد بھی آپ کا ڈیٹا اور معلومات واٹس ایپ پلیٹ فارم پر موجود رہیں گی۔واٹس ایپ استعمال کرنے والوں میں تشویش پائی جاتی ہے ا ور ان کا کہنا ہے کہ سب سے محفوظ سمجھ کر واٹس ایپ استعمال کرتے رہے ہیں اب اس کی عادت ہے تو ہمارا ڈیٹا بھی محفوظ نہیں رہا