اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,439FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

سانحہ مچھ ،وزیر اعظم عمران خان کی بلیک میلنگ کا لفظ استعمال کرنے کے بعد وضاحت

کوئٹہ (آن لائن) سانحہ مچھ کے متاثرین سے مخاطب ہو کر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور وزیراعظم پاکستان عمران خان نے واضح کیا کہ بلیک میلنگ والا لفظ آپ کے لئے نہیں بلکہ پی ڈی ایم کے لیڈر کے لئے کہا تھا۔ وزیر اعظم نے مچھ میں شہید کیے گئے کان کنوں کے لواحقین اور ہزارہ برادری کے تمام مسائل اور حفاظت کی یقین دہانی کروائی،
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت سانحہ مچھ اور صوبے میں امن و امان کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا وزیراعظم نے صوبے میں سیکورٹی مربوط بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔وزیراعظم کی کوئٹہ آمد کے موقع پر ایئر پورٹ روڈ سے لیکر وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ، اسپنی روڈ، مغربی بائی پاس، ہزارہ ٹاؤن میں خصوصی صفائی مہم کرتے ہوئے سڑکوں کو صاف کیا گیا۔