اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,240FansLike
9,977FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

بجلی 1 روپے 6 پیسے فی یونٹ مہنگی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور گیس پریشر کی کمی کا شکار عوام پہلے ہی مشکلات میں مبتلا ہے،گزشتہ روز بھی کئی گھنٹے بجلی کی بندش سے عوام کوفت کا شکار رہی،مگر حکومت کی جانب سے اس مشکل وقت میں بھی مہنگائی کی ستائی عوام پربجلی بم گرادیا گیا ،حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 6 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا جبکہ نیپرا نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔جاری کیے گئے اس نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، جس کے تحت اکتوبرکے لئے 29 پیسے اورنومبر کے لئے76 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے،بجلی کی ان قیمتوں میں اضافے کے بعد صارفین پر8 ارب 40 کروڑروپے کا اضافی بوجھ پڑجائے گا واضع رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ صارفین کے بلوں پرہوگا۔