اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,687FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

بجلی کی بندش انسانی غلطی قرار ، 7آفیسر معطل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )گزشتہ دنوں بجلی کے شارٹ فال کی خبروں کی اشاعت کے بعد ادارے حرکت میں آئے اور اس مسئلے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں،وفاقی کابینہ اجلاس میں عمرایوب نے ملک گیر بجلی کے بریک ڈاؤن کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ پیش کی۔وزیر توانائی عمر ایوب نے بجلی بریک ڈاؤن کی وجہ انسانی غلطی کو قرار دے دیا ہے،اتوار کی رات 11 بج کر 41 منٹ پر ملک بھر میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن ہوا، جس کے باعث کراچی سمیت کئی بڑے اور چھوٹے شہر بجلی کی ترسیل سے محروم ہوگئے تھے۔وزیر توانائی نے کابینہ بریفنگ میں کہا کہ سسٹم میں آنے والی خرابی کو تیزی سے دور کردیا گیا۔اتوار کی صبح سے مرحلے وار بجلی کی بحالی کا عمل شروع ہوا جو شام گئے تکمیل کو پہنچا۔اس حوالے سے محکمہ جاتی کارروائی بھی عمل میں آئی اور گدو کے 7 افسران اور ملازمین کو غفلت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے معطل کردیا گیا۔