اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

833,376FansLike
9,975FollowersFollow
558,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

نیب بیوروکریسی میں خوف کا تاثر ختم کرے ، اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نندی پور اپیلوں کا تحریری تفصیلی فیصلہ جاری کردیا جس میں بابر اعوان کے ساتھ ساتھ نوکر شاہی کے لیے بھی بڑا ریلیف دیا گیا ہے۔ہائی کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ ہوسکتا ہے نیب نندی پور کیس میں سپریم کورٹ کی آبزرویشنز سے متاثر ہوا ہو، نیب کو کسی بھی فورم کی آبزرویشنز سے متاثر نہیں ہونا چاہیے،فیصلے میں کہا گیا کہ بیوروکریٹ بھی انسان ہوتا ہے ، اس کی ہر غلطی ضروری نہیں کرپشن ہی ہو، بیوروکریسی میں خوف کے تاثر کو ختم کرنا نیب کی ذمہ داری ہے، کرپشن مالی فائدہ لینے یا دینے کے لئے فراڈ اور بدنیتی سے کیا گیا اقدام ہی ہوتا ہے، آئین کے تحت چلنے والے ملک میں کرپشن کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے نندی پور پاور ریفرنس میں بابر اعوان اور دیگر ملزمان کی بریت سے متعلق احتساب عدالت کا فیصلہ درست قرار دیتے ہوئے نیب اپیلیں مسترد کردیں۔