اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,263FansLike
9,938FollowersFollow
553,600FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پٹرول کی قیمت میں اضافہ،اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )مہنگائی کی بڑھتی ہوئی جنگ میں حکومت نے عوام پر پٹرول بم بھی گرا دیاوزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری جس میں پٹرول 13 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 11 روپے فی لیٹر اضافہ کرنے کی سفارشات کی تھیں اسے عمران خان نے مسترد کرتے ہوئے پٹرول 3 روپے 20 پیسے ،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں  2 روپے 95 پیسے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا،قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے کیا جائے گا ۔عوام کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید غم و غصہ پایا جا رہا ،عوام کا یہ بھی کہنا ہے کہ غریب لوگ پہلے کی غربت کے باعث تنگ ہیں اور اوپر سے مہنگائی کی کمر توڑ کر رکھی ہوئی ہے،حکومت کو چاہیے کہ مہنگائی میں کمی کر کے ریلیف دے۔