اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,263FansLike
9,938FollowersFollow
553,600FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

شاہد آفریدی کرکٹ ٹیم پر برہم،شیروں کی طرح کھیلو بھائی۔

لاہور ( آن لائن )پاکستانی کرکٹ سٹار اور سابق کپتان شاہد آفریدی نے لاہور میں کشمیر کرکٹ لیگ کے آفیشل ترانہ کی لانچنگ تقریب کے موقع پر ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستانی ٹیم کو مرغی جیسا چھوٹا دل لے کر انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلنے چاہیے،یہ بڑے دل والوں کا کام ہے اور کھل کے تیاری بھی ضروری ہے،فٹنس ،فیلڈنگ اور دیگر چیزوں پر غور کی ضرورت ہے،محمد عامر ہو یا کوئی بھی کھلاڑی پی سی بی کو اسے مستقبل سے آگاہ کرنا چاہیے، تاکہ وہ ذہنی طور پر تیار ہوں کہ اگر میں نے پرفارم نہیں کیا تو ٹیم سے باہر کر دیا جائونگا،پابندیاں ضروری ہیں مگر جو پابندی پرفامنس کے سامنے بیریئر ہو اس کے بارے میں ضرور دوبارہ سوچنا چاہیے،کرکٹرز اور کوچز کے تنازعات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں یہ پرانی روایت ہے مگر غلط ہے۔