اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,944FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

9 چینی کمپنیاں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے بلیک لسٹ

واشنگٹن ڈی سی ـ(آن لائن )امریکہ میں جاری حالیہ واقعات نے پوری دنیا کو اپنی طرف مدعو کیا ہوا ہے،کوئی خو ش ہے تو کوئی امریکی حکومت پر برہم،آئے روز امریکی حکومت کی نئی نئی پابندیاں کئی ممالک کیلئے درد سر بنی ہوئی ہیں ۔ ٹرمپ انتظامیہ نے چینی فوج کے ساتھ روابط رکھنے کے الزامات پر 9 چینی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کر دیا۔اس پہلے کئی کمپنیز کو بلیک لسٹ کیا جا چکا ہے اب مزید کمپنیاں ان پابندیوں کی لپیٹ میں ہیں ، امریکی انتظامیہ کے نئے احکامات میں متعدد چینی chineseفرمز کو نشانہ بنایا گیا ہے جن میں چین کی اسٹیٹ آئل کمپنی CNOOC، اسمارٹ فون کمپنی xiaomi اور ٹک ٹاک بھی شامل ہیں۔چینی اسمارٹ فون کمپنی کی جانب سے الزامات کی تردید کی گئی ہے کہ ابھی نئے حکم کےممکنہ نتائج کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔بیجنگ نے اپنے ردِعمل میں امریکا پر الزام لگاتے ہوئےکہا ہے کہ آئے روز انتظامیہ بغیر کسی وجہ کےچینی کمپنیوں کے خلاف ریاستی طاقت کا استعمال کر رہا ہے۔جو کہ سراسر غلط بات ہے ، ہر کام اور ہر چیز ٹیبل ٹالک سے نہیں بلکہ ممالک کے نمائندوں اور عوام کی رائے سے کرنی چاہیے