اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,944FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پوپ فرانسس کیطرف سے ہتھیاروں کی اسمگلنگ و ہتھیار سازی کی سخت مذمت

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے ہتھیار سازی اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ کرنے والوں کی طرف سے دہشت گردوں کو ہتھیار فروخت کیے جانے کی سخت مذمت کی ہے۔ پوپ نے اپنے حالیہ دورہ عراق کے بعد یہ بات ویٹیکن سٹی میں اپنے ایک بیان میں کہی۔ پاپائے روم نے کہا کہ وہ شکر گزار ہیں کہ وہ عراق کا دورہ کر سکے۔ ان کے مطابق یہ دورہ اس امید کی علامت ہے کہ برسوں کی جنگ، دہشت گردی اور کورونا وائرس کی وبا کے دور میں سخت حالات کے باوجود مسیحیوں اور مسلمانوں کے مابین افہام و تفہیم کی فضا قائم ہو سکتی ہے۔ پوپ فرانس نے ویٹیکن میں اپنے ہفتہ وار خطاب میں کہا کہ عراقی عوام کو پُر امن زندگی گزارنے اور اس وقار کی بحالی کا حق حاصل ہے، جو ان کی میراث ہے۔