اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,944FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

نیب کا مریم نواز کی ضمانت خارج کرنے کے لیے عدالت سے رجوع

 نیب لاہور نے مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کی درخواست ضمانت خارج کرنے کے لیےلاہور ہائیکوٹ سے رجوع کرلیا۔ پراسکیوٹر جنرل نیب کی وساطت سے درخواست دائر کی گئی ہے۔

دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ مریم نواز لاہور ہائیکورٹ سے چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت پر رہا ہیں، لیگی رہنما طلبی کے باجود پیش نہیں ہوتیں، مریم نواز اپنی ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہیں،ان کیخلاف چودھری شوگر ملز سمیت دیگر انکوائریز پر تحقیقات جاری ہیں۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ مریم نواز ضمانت پر رہا ہونے کے باوجود نیب سے تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ مریم نواز کی ضمانت منسوخ کی جائے۔