اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

840,806FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

یوکرائن میں شادی شدہ جوڑے کا انوکھا کارنامہ

یوکرائن کے شادی شدہ جوڑے نےایک دوسرے کے ہاتھوں کو ہتھکڑی سے باندھ لیا تاکہ آئے روز کے جھگڑوں اور بریک اپ سے بچ سکیں۔
تفصیلات کے مطابق یوکرائن میں 33 سالہ کار سیلزمین ایلگزینڈر اور 28 سالہ بیوٹیشن وکٹوریا میاں بیوی ہیں جنکے مابین جھگڑے معمول کی بات تھی، ان کے مابین جھگڑے کی وجہ سے انھوں نے ایک ہفتے میں نو بار ایک دوسرے کو بریک اپ کی دھمکیاں دیں۔
عادت سے مجبور وکٹوریا نے ایک مرتبہ پھر بریک اپ کی دھمکی دی تو ایلگزینڈر سے رہا نہ گیا اور اس نے ہتھکڑی کی مدد سے وکٹوریا کے ہاتھ کو اپنے ہاتھ سے جکڑ لیا،دونوں کا ارادہ ہے کہ وہ 3 ماہ اسی طرح رہیں گے، وہ گھر کا کام کاج بھی ایسے ہی کرتے ہیں، سیرو تفریح اور شاپنگ بھی اسی طرح کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مسائل کو نئے طریقے سے حل کرنا سیکھ لیا ہے۔