اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,944FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

لاہور ہائیکورٹ کا معاونِ خصوصی شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینکنے کا نوٹس

جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے نوٹس لیتے ہوئےریمارکس دیے کہ پولیس کسی بے گناہ کے ساتھ زیادتی نہ کرے، ہائیکورٹ میں آنے والا ہر شخص قابل احترام ہے، شہباز گل پر سیاہی اور انڈے پھینکنے پر تشویش ہے، ہائیکورٹ کے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ذمہ داروں کی شناخت کی جائے۔
یاد رہے کے گزشتہ روز وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل کی ہائی کورٹ آمد پر لیگی کارکنوں نے ان پر انڈے برسا دیئے تھے۔
تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل لاہور ہائی کورٹ پہنچے تو پہلے سے موجود مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے انہیں انڈے دے مارے، جب کہ کارکنان نے ان پر سیاہی بھی پھینکی، جس سے شہباز گل کے کپڑے اور ہاتھ سیاہی سے آلودہ ہوگئےتھے۔

علاوہ ازیں شہباز گل پر انڈے مارنے اور سیاہی پھینکنے میں ملوث گرفتار لیگی کارکنان کو پولیس نے ضلع کچہری میں پیش کیا۔ پولیس ملزمان کا ریمانڈ حاصل کریگی۔