اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,385FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

پی ڈی ایم میں ٹھن گئی،مولانا فضل الرحمان کا پیپلز پارٹی کو سخت جواب

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آدھا ایوان خالی ہو گیا تو انھیں استعفے دینا پڑیں گے۔
پشاور میں ایک تقریب سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا نمائندوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کل 10 جماعتوں میں سے 9 کی رائے تھی کہ لانگ مارچ سے قبل استعفے دینا چاہیں، مگر پیپلز پارٹی یہ معاملہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس میں رکھے گی پھر اپنا موقف بتائے گی۔
مولانا فضل الرحمان گزشتہ روز ہونے والے پی ڈی ایم اجلاس بارے میڈیا پر چلنے والی خبروں پر سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجالس کی اندر کی کہانی کو افشا کرنا بد یانتی ہے۔