اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,749FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

امریکہ روس تعلقات میں کشیدگی:روس نے اپنا سفیر واپس بلا لیا

امریکی صدر جوبائیڈن کے روسی ہم منصب پیوٹن سے متعلق بیان کے بعد روس نے امریکا سے اپنا سفیر واپس بلا لیا۔

روسی وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق امریکا سے اپنے سفیر اناتولے انتونوف کو مشاورت کے لیے ماسکو طلب کر لیا ہے۔
روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سفیر کو مستقبل کے روس امریکی تعلقات پر مشاورت کے لیے طلب کیا گیا ہے، یہ اقدام تعلقات میں کسی بھی ناقابل تلافی نقصان سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے روسی صدر کو امریکی انتخابات میں مبینہ مداخلت پر قیمت چکانے اور پیوٹن کے قاتل ہونے کا بیان دیا تھا۔جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ 2020 کے امریکی الیکشن میں مداخلت کی کوشش کا روسی صدر پیوٹن کو حساب چکانا ہوگا۔