اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

807,957FansLike
9,938FollowersFollow
553,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ظہیراحمد بابر پاک فضائیہ کے نئے سربراہ مقرر:کمان سنبھال لی

اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر میں کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے سبکدوش ہونے والے اور نئے ائیر چیف کو سلامی دی۔

پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈرطیاروں نے بھی پاک فضائیہ کے سبکدوش ہونے والے سربراہ مجاہد انور خان کو سلامی دی جس کے بعد مجاہد انور نے پاک فضائیہ کی کمان نئے سربراہ ظہیر احمد بابر کو سونپی۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجاہد انور خان نے کہا کہ پاک فضائیہ دنیا کی بہترین فضائیہ ہے ، اس کے ہرسپاہی کوپیشہ ورانہ صلاحیتوں پرخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔