اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,817FansLike
9,937FollowersFollow
553,800FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

بالی ووڈ اداکارعامر خان کورونا وائرس کا شکار

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارعامر خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے عامر خان نے اپنے اسٹاف کو بھی آرام کرنے، احتیاط برتنے اور کورونا ایس او پیز عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

عامر خان ان دنوں اپنی فلم لال سنگھ چڈا کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔ تاہم کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے کام روک دیا ہے اور وہ مکمل طور پر صحت یاب ہونے کے بعد ہی اپنی فلم کی شوٹنگ دوبارہ شروع کریں گے۔

علاوہ ازیں بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور، منوج باجپائی، سدھانت چترویدی، تارا سوتاریا، ستیش کوشک اور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔