اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

840,912FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

متحدہ عرب امارات کے نائب حکمران شیخ حمدان بن راشد انتقال کر گئے۔

متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشدالمکتوم کے بھائی اور نائب حکمران شیخ حمدان بن راشد انتقال کر گئے۔

دبئی کے حکمران شیح محمد نے اپنے بھائی کی وفات پرٹویٹ کیا۔ شیخ حمدان بن راشد دبئی کے وزیر خزانہ تھے ۔ وہ کئی ماہ سے بستر علالت پر تھے، وفات کے وقت ان کی عمر 75 برس تھی۔

شیخ محمد نے اپنی ٹویٹ میں قرآن مجید کی آیت ” ہم اللہ کیلئے ہیں اور ہمیں اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے” کا حوالہ دیتے ہوئے مرحوم کو دکھ سکھ کا سہارا اور ساتھی قرار دیا ، انہوں نے دعا کی کہ اللہ مرحوم پر اپنی نظر رحمت کرے۔