اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,263FansLike
9,938FollowersFollow
553,600FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

میاں نواز شریف کی تجدیدپاسپورٹ کی در خواست،وزارتِ داخلہ کا جواب آگیا

وزارت خارجہ نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی پاسپورٹ کی تجدید کے لئے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کو موصول درخواست مزید کارروائی کے لئے وزارت داخلہ کو بھجوائی تھی جس کے جواب میں وزارت داخلہ نے اپنے مراسلے میں سیکرٹری دفتر خارجہ کو نواز شریف کی پاسپورٹ کی تجدید کے لئے درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق نوازشریف اعلان شدہ مجرم ہے۔خط میںیہ بھی کہا گیا ہے کہ نوازشریف جب تک عدالت میں پیش نہیں ہوتے مزید ریلیف نہیں دیا جاسکتا۔

مزیدلکھا گیا کہ ہائیکورٹ کے مطابق نوازشریف کو 8ہفتے کی ضمانت ملی تھی۔ پنجاب حکومت نے 8 ہفتے مکمل ہونے کے بعد ضمانت میں توسیع نہیں کی تھی۔ نوازشریف کو سزا کی بقیہ مدت کوٹ لکھپت جیل میں گزارنی ہے۔نوازشریف سزا سے بچنے کیلئے ملک سے فرار ہوئے۔