اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,934FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کرکٹر عبدالقادر مرحوم کو ستارہ امتیاز ملنے پر بیٹوں کا حکومت پاکستان کوشکریہ

سابق ٹیسٹ کرکٹر مرحوم عبدالقادر کو ستارہ امتیاز ملنے پر ان کے بیٹوں نے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ستارہ امتیاز کا اعزاز ملنے پر قومی کرکٹر عثمان قادر اور سلیمان قادر نے ویڈیو پیغامات جاری کیے ہیں جس میں عثمان قادر نے کہا کہ میرے والد کی خدمات کے بدلے ستارہ امتیاز دینے پر حکومت پاکستان اور صدر پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میرے اور میری فیملی کے لیے بہت اعزاز کی بات ہے۔

سیلمان قادر نے کہا کہ میرے اور میری فیملی کے لیے آج بہت خوشی کا دن ہے، حکومت پاکستان کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے میرے والد کی خدمات کو سراہا۔خیال رہےکہ حکومت پاکستان نے مرحوم عبدالقادر کو بعداز وفات ستارہ امتیاز سے نوازا