اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,944FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

یوم پاکستان کے حوالے سے پریڈ کا آغاز،مسلح افواج اور سکیورٹی فورسز کے دستے شریک

یوم پاکستان کے حوالے سے شکرپڑیاں گراؤنڈ اسلام آباد میں پریڈ کا آغاز، تینوں مسلح افواج اور سکیورٹی فورسز کے دستے شریک ہیں۔

مہمان خصوصی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر دفاع پرویز خٹک، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف آرمی سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا،چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ ، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی، وائس چیف آف ایئر سٹاف ایئر مارشل سید نعمان علی سلامی کے چبوترے پر موجود ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کورونا کے مرض کی وجہ سے پریڈ میں شرکت نہیں کر رہے۔

تقریب میں سول و فوجی قیادت اور غیر ملکی شخصیات بھی شریک ہیں۔ پریڈ میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے وفود شریک ہیں۔ جڑواں شہروں میں مقامی تعطیل ہے جبکہ موبائل فون سروس بھی بند ہے۔ موسم کی خرابی کے باعث 23 مارچ کو پریڈ نہیں ہوسکی تھی۔