اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,096FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

امریکی خاتون کا برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کیساتھ جنسی تعلقات کا دعویٰ

لندن: امریکا کی خاتون تاجر جینیفر آرکیوری نے دعویٰ کیا ہے کہ 2012 سے 2016 کے درمیان برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے ساتھ غیر ازدواجی تعلقات قائم تھے۔

امریکا کی معروف بزنس وومن جینیفر آرکیوری نے برطانوی اخبار سنڈے مرمر کو انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی محبت میں مبتلا تھیں اور جب بورس لندن کے میئر تھے تب 2012 سے 2016 کے درمیان جنسی تعلق بھی رہا۔

جینیفر نے کہا وہ بورس جانسن سے بے انتہا محبت کرتی تھیں تاہم برطانوی وزیراعظم نے ہمارے تعلق کو کبھی ظاہر نہیں ہونے دیا بلکہ وہ اتنے بزدل تھے کہ کبھی بھی تجارتی دورں کے دوران میرے ساتھ کسی صف میں بھی کھڑے نہیں ہوتے تھے۔دوسری طرف برطانوی وزیراعظم کی جانب سے اس بیان پر کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا۔