اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

807,957FansLike
9,938FollowersFollow
553,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کرونا وائرس کی تیسری لہر کے وار جاری ،24گھنٹوں میں مزید 83 اموات

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 ہزار 170 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 10,297,54 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 5 ہزار 234 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 78 ہزار 165 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ65 ہزار 917 ، پنجاب میں 2 لاکھ 25 ہزار 953، خیبر پختونخوا میں 89 ہزار 255، اسلام آباد میں 59 ہزار 401، بلوچستان میں 19 ہزار 610، آزاد کشمیر میں 12 ہزار 984 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 045 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔