اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,687FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

فلپائنی شہری جس کے سینے سے چھری برآمد

منیلا: فلپائن میں ایک 25 سالہ شہری کے سینے میں 4 انچ لمبی چھری موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ جس کے باعث اسے سینے میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 25 سالہ فلپائنی شہری کینٹ ریان کو سینے میں تکلیف کا سامنا ہوا جس پر ڈاکٹرز نے ان کا ایکسرے کرایا تو ان کے سینے میں 4 انچ لمبی چھری موجود ہونے کا انکشاف ہوا جس کا دستہ موجود نہیں تھا۔

ریان کےمطابق انہیں لگا تھا کہ انہیں سردی کی وجہ سے سینے میں درد کی شکایت ہے اور انہوں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ ان کے سینے میں چھری موجود ہے۔ انہیں اندازہ نہیں کہ چھری ان کے سینے میں کیسے پہنچی تاہم ڈاکٹرز کے استفسار پر انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برس موٹرسائیکل سواروں نے ان پر چھری سے وار کیا تھا جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اور جب ان کی آنکھ کھلی تو ڈاکٹرز نے بتایا کہ بڑی مشکل سے ان کی جان بچائی گئی ہے۔