اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,934FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

امریکا:کیپیٹل ہل کی عمارت پر ایک اور حملہ۔۔

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں مشتبہ شخص نے کیپیٹل ہل کی عمارت کے باہر گاڑی پولیس اہلکاروں پر چڑھادی۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیپیٹل ہل کی عمارت کے باہر ایک شخص نے دو پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی۔ گاڑی میں سوار شخص نے کیپیٹل ہل کے بیریئر سے گاڑی ٹکرائی اور حملہ آور ہاتھ میں چھری لے کر گاڑی سے اترا تو پولیس نے اُس پر گولی چلائی۔

رپورٹس کے مطابق پولیس نے گاڑی سے اترنے والے شخص کوحراست میں لے لیا۔ اِس حملے میں سیکیورٹی پر موجود 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا